19 اگست 2013 - 19:30
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمدکی ضرورت

پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں جس فریق نے بھی تاخیر کی اسے 30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ابنا: پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں جس فریق نے بھی تاخیر کی اسے  30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
 اپنے ملک کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جام کمال نے مزید کہا کہ یکم جنوری 2015 تک اس منصوبے کو قابل عمل ہونا ہے اور جس فریق نے بھی تاخیر کی اسے 30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

.......

/169