18 اگست 2013 - 19:30
ہمسايہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا بہترين طريقہ مذاکرات

ہندوستان کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہمسايہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا بہترين طريقہ بات چيت کو جاري رکھنا ہے ۔

ابنا: ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے اتوار کو دون يونيورسٹي ميں اپنے خطاب ميں اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ جنگ مسئلے کا حل نہيں ہے کہا کہ نئي دہلي سمجھتا ہے کہ بات چيت کے ذريعے اپنے ہمسايہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر اور ان کو مستحکم بناناچاہئے ۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان اس وقت ترقي پذيرملکوں کي فہرست ميں بلند مقام کا حامل ہے، کہا کہ ہندوستان اپني اس ترقي کو اپني خارجہ پاليسي کا مرہون منت سمجتھا ہے جس کي بنياد سابق وزرائےاعظم جواہرلعل نہرو، لعل بہادر شاستري اور اندرا گاندھي نے رکھي تھي ۔واضح رہے کہ مذاکرات کے تعلق سے سلمان خورشيد کا يہ تازہ بيان ايک ايسے وقت آيا ہے جب لائن آف کنٹرول پر پانچ ہندوستاني فوجيوں کي ہلاکت کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات اسي وقت ہوسکيں گے جب وہ حملہ آوروں کے خلاف کاروائي کرے گا ۔ گذشتہ چھ  اگست کو جموں کشمير ميں لائن آف کنٹرول پر ہندوستاني فوج کي ايک چوکي پر حملے ميں پانچ ہندوستاني فوجي ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کافي کشيدہ ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کي افواج کي جانب سے سرحدوں پر فائرنگ کےتبادلے کي خبريں موصول ہورہي ہيں اور دونوں ہي ايک دوسرے پر فائربندي کي خلاف ورزي کا الزام لگارہے ہيں ۔

.......

/169