18 اگست 2013 - 19:30
مصر کی فوجی حکومت کو یورپی یونین کی دھمکی

يورپي يونين نے مصري حکومت کو خبردار کيا ہے کہ اگر فوج اور سيکورٹي فورس کے تشدد آميز اقدامات جاري رہتے ہيں تو وہ مصر کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثاني کرے گي ۔

ابنا: يورپي کونسل کے چئرمين ہرمين وان روميوئي اوريورپي کميشن کے سربراہ مينوئل باروسو نے اتوار کو اپنے ايک بيان ميں مصر کي عبوري حکومت اور فوج کو خبردار کيا کہ مصر ميں تشدد کا سلسلہ اگربند نہيں ہوتا تو يورپي يونين قاہرہ کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثاني کرے گي ۔ان بيانات ميں کہا گيا ہے کہ اگر مصر جمہوريت کے راستے پر واپس نہيں آتا تو يورپي يونين کےممبر ممالک آنےوالے دنوں ميں مصر کے خلاف فوري اقدامات انجام دينے پر مجبور ہوجائيں گے ۔ مصر ميں گذشتہ بدھ سے اب تک مظاہرين پر فوج کے حملوں ميں اخوان المسلمين کے بقول  ہزاروں افراد مارے جاچکے ہيں ۔

.......

/169