18 اگست 2013 - 19:30
صدر اسد: ملک کے بحران کے حل کے لۓ مثبت کوششوں کا خیر مقدم

شام کے صدر بشار اسد نے ملک کے بحران کے حل کے لۓ مثبت کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں موریطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات میں شام کے بحران کے سیاسی حل سے متعلق کی جانے والی موثر کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام، دہشتگردی کی بیخ کنی کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔
بشار اسد نے شام کی تازہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی منتخب عوامی حکومت، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گي اور یہ کام، شام کی فوج اور عوام کے بے مثال اتحاد کے ذریعے ہوگا۔اس ملاقات میں موریطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شام کے حکام ، فوج اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شام، موجودہ بحران سے باہر نکلنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئے گا۔

.......

/169