ابنا: پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی،اس سے قبل بفرزون میں ہارون شاپنگ سیٹر کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ ایک خاتون بھی زخمی ہوگئیں،جبکہ رضویہ سوسائٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جس کی شناخت 35 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے،اس کے علاوہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے نیول کالونی میں قبرستان سے ایک خاتون کی لاش ملی،مقتولہ کی شناخت عروسہ کے نام سے ہوئی ہے،جو لیاری کے علاقے میں کھڈامارکیٹ کے قریب رہائش پزیر تھی۔
.......
/169