17 اگست 2013 - 19:30
آل خلیفہ ملت بحرین کے خلاف انتھا پسند عناصر استعمال نہ کرے

بحرین کے بزرگ عالم دین نے آل خلیفہ کو خبردار ہےکہ ملت بحرین کے خلاف انتھا پسند عناصر کو استعمال نہ کرے۔

ابنا: سید عبداللہ غریفی نے آل خلیفہ کو خبردار کیا ہے کہ ملت بحرین کے خلاف انتھا پسند اور دہشتگرد عناصر کو استعمال کرنے سے گریز کرے۔ سید عبداللہ غریفی نے کہاکہ دہشتگرد عناصر بہت سے عرب ملکوں میں پھیل چکے ہیں اور متعدد عرب ممالک انہیں سیاسی اھداف کےلئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بحرین میں امن و امان اسی صورت میں قائم  ہوسکتا جب ملت بحرین کے مطالبات پورے کئےجائیں۔ واضح رہے ملت بحرین نے آل خلیفہ کی شدید حفاظتی تدابیر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر تاکید کی ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے زہریلی گيسوں کے گولے داغ کر انقلابیوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے اپن کال کوٹھریوں میں قید افراد کو ابتدائي ترین حقوق سے محروم کردیا ہے۔

.......

/169