ابنا: پارلمينٹ ميں کابينہ کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے جاري بحث کو سميٹے ہوئے صدر حسن روحاني نے مصري عوام کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے مصري فوج سے اپيل کہ وہ مظاہرين کے خلاف کريک ڈاون کا سلسلہ فوري طور پر بند کردے.
صدر حسن روحاني کا کہنا تھا کہ مصري عوام نے جمہوريت اور اسلام کے راستے کا انتخاب کيا ہے اور ساري دنيا کو ان کے اس فيصلے کا احترام کرنا چاہيے- صدر نے کہا کہ وہ مصري فوج کو اس بات کي ياد دھاني کرانا چاہتے ہيں کہ مصر کے عوام آزادي کے متوالے ہيں اور انہيں دبانے کي کوشش نہ کي جائے-
انہوں نے يہ بات زور دے کر کہي کہ مصر ميں جاري بحران کو طاقت کے بجائے پرامن مذاکرات کے ذريعے حل کيا جانا چاہيے.
.......
/169