ابنا: ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے کچھ زميني حقائق درکار ہوتے ہيں اور معاملات بہتر نہ ہونے کي صورت ميں مذاکرات، مشکل، نا ممکن يا معطل بھي ہو سکتے ہيں - ہندوستاني وزير خارجہ سلمان خورشيد نے يہ بيان ايسے وقت ميں ديا ہے کہ جب پاکستان کے دفتر خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے تمام راستے کھلے ہيں۔پاکستاني دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہونے والي کشيدگي پر تشويش ہے مگر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے ذريعہ معاملات حل کريں گے - ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس فوجي اور سفارتي دونوں آپشن موجود ہيں۔
.......
/169