15 اگست 2013 - 19:30
مصر میں آج پھر فوج کے ہاتھوں دسیوں افراد کا قتل

مصر میں آج نماز جمعہ کے بعد معزول صدر مرسی کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے مظاہروں پر ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز نے فائر کھول دیئے جس میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: مصر میں آج نماز جمعہ کے بعد معزول صدر مرسی کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے مظاہروں پر ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز نے فائر کھول دیئے جس میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے جمعے کی نماز کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور معزول صدر مرسی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ فوج اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں تاکہ مظاہرین قاہرہ کے مرکزی چوک پر جمع نہ ہو سکیں۔ ابھی تک 17 افراد کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔گزشتہ روز ہونے والے اندوہناک واقعے میں بھی فوج نے انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے مظاہرین پر حملہ کر دیا تھا جس کی وجہ سے 525 افراد جاں بحق جبکہ تقریبا 3000 افراد زخمی ہوگئےتھے۔ زرائع کے مطابق اسپتالوں میں جگہ کی کمی اور بعض مقامات پر فوج کی جانب سے اسپتالوں میں در اندازی کی وجہ سے بھی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ قاہرہ کے رابعہ العدویہ اسکوائر پر دو ماہ سے موجود معزول صدر مرسی کے حامیوں پر فوج نے وحشیانہ حملہ کر دیا اور انکی جانب سے نصب شدہ خیموں کو بلڈوزر تلے روند دیا جس کے نتیجے میں کئی افراد ٹینک اور بلڈوزر تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ بعض خیموں کو آگ لگنے سے بھی کئی افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲