ابنا: بیروت میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بائيس ہوگئی ہے۔ لبنان کے وزیر داخلہ مروان شربیل نے آج کہا کہ بیروت کے ضاحیہ علاقے کے بم دھماکے میں بائيس افراد جاں بحق اور دو سو نوے زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی وزیر داخلہ نے اس دہشتگردانہ کاروائي کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے کا خودکش حملہ اور کاربم دھماکہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے لبنان کی قومی سلامتی کونسل میں ضاحیہ علاقے کے لئے سکیورٹی پلان پیش کیا جائے گا۔ بیروت کا ضاحیہ علاقہ حزب اللہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اس علاقے میں ایک دہشتگردانہ بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پچاس افراد زخمی ہوئے تھے۔ قابل ذکرہے حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا تھا حزب اللہ نے لبونہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کےراستہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا تھا جو لبنان کی سرحد میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ آج لبنان میں صیہونی حکومت کے خلاف حزب اللہ لبنان کی تاریخی فتح کا جشن منایا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452180
بیروت میں گذشتہ روز ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بائيس ہوگئی ہے۔