ابنا: اخوان المسلمین کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصر کے المیے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض ملکوں کی جانب سے دکھایا گيا رد عمل بھی ملت مصر کے خلاف دکھائي گئي شقاوت اور مجرمانہ ماہیت کے پیش نظر مایوس کن ہے۔ احمد عارف نے کہا کہ جن لوگوں نے قتل از وقت انتخابات کا مطالبہ لے کر مظاہرے کئے تھے ان میں اور مصری کی فوج میں بہت زیادہ فرق ہے۔ اخوان المسلمین کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ مصر میں حالیہ کشت و کشتار کے ذمہ دارہیں ان پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ ادھر ہیومن رائٹس وآچ نے کہا ہےکہ قاہرہ کے رابعۃ العدویہ اور النہضہ اسکوائروں پر ہونے والے قتل عام کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکیٹو ڈائرکٹر کینٹ راتھ نے فوج کو گذشتہ بدھ کے سانحوں کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ احتجاج کرنے والوں کےخلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال جرم شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کے تحت مصر کے سانحوں کی تحقیقات کرائي جائیں۔ مصر میں نماز جمعہ کے بعد بڑے بڑے مظاہرے ہوئے جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اخوان المسلمین نے مظاہروں کی کال دی تھی اور فوج کے جارحانہ اقدامات پر یوم غضب منانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اخوان المسلمین نے فوج کو محمد مرسی کے خلاف بغاوت اور صدر مرسی کو برطرفی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ اخوان المسلمون نے کہا ہےکہ فوج کی کنارہ کشی تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ اخوان المسلموں کے سیئنر رہنما نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ملت مصر دوبارہ فوج کو اقتدار پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452175
اخوان المسلمین کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصر کے المیے پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک اور مایوس کن ہے۔