ابنا: حکام کے مطابق مغوی فاریبہ احمدی کاکڑ کا تعلق قندھار شہرسے ہے اور وہ پہلی خاتون رکنِ پارلیمان ہیں جنہیں اغوا کیا گیا ہے۔ فاریہ کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو بعدازاں نیٹو اور افغان افواج کے ایک مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم اغوا کار فاریہ کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہے۔ افغان فورسسز مغویہ کی بازیابی کیلئے سرگرم ہیں۔
.......
/169