13 اگست 2013 - 19:30
ہندوستانی صدر نے پاکستانی ہم منصب کو تہنیتی پیغام بھیجا

ہندوستان کے صدر نے کہا ہے کہ کشمير کنٹرول لائن پر تشدد کے واقعات کے باوجود ہندوستان، پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے پرعزم ہےـ

ابنا: ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجي نے منگل کے روز پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کو پاکستان کے يوم آزادي کي مناسبت سے بھيجے گئے تہنيتي پيغام ميں کہا کہ ميں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون، علاقے ميں امن و استحکام کے قيام اور اپنے عوام کي پيشرفت و کاميابي کے تئيں حکومت ہند کے التزام پر تاکيد کے لئے اس موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں ـياد رہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات ميں ہونے والي مبينہ ہلاکتوں کےبعد دونوں ملکوں کے درميان کشيدگي بڑھ گئي ہے۔

.......

/169