ابنا: سلمان خورشید نے کہاکہ کنٹرول لائين پر امن و استحکام نہایت ہی ضروری ہے اور یہ ھدف گفتگو سے حاصل ہوسکتا تاہم ان کے بقول پاکستان کو بھی اس راہ میں قدم اٹھانے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان دونوں یہ چاہتے ہیں کہ کنٹرول لائين پر امن ہو اور دونوں ملکوں کے درمیاں کشیدگي کا خاتمہ ہو۔واضح رہے ہندوستان نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ کشیمر کنٹرول لائين کے پونچھ سیکٹر پر پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں پانج ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں ملکوں میں کشیدگي بڑھ گئي ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر کشمیر کنٹرول لائين پر فائربندي کی مخالفت کا الزام لگارہے ہیں اور ایک دوسرے کے الزاموں کی تردید بھی کررہے ہیں۔
.......
/169