12 اگست 2013 - 19:30
ملک بدعنوانی اور ظلم سے بھر گیا ہے، شہزادہ

سعودی عرب کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک شہزادے کا کہنا ہے کہ ملک بد عنوانی اور ظلم سے بھر گیا ہے۔

ابنا: شہزادے خالد بن فرحان آل سعود نے کہا کہ سعودی عرب میں سیاسی، اقتصادی اور انتظامی بدعنوانی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکی انتظامیہ کے درمیان خفیہ معاہدے ہوئے ہیں تاکہ سعودی عرب میں پھیلی بد عنوانی کو روکا جا سکے تاہم اس کی وجہ یہ ہے کہ ریاض حکومت حالیہ نظام کو بچائے رکھنا چاہتی ہے ورنہ اسے انسانی حقوق اور شہری آزادی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

خالد بن فرحان نے کہا کہ ملک میں آزادی بیان کا تصور بھی نہیں ہے۔

.......

/169