ابنا: جناب سکينہ سلام اللہ عليہا کے حرم مطہر کے جنوب ميں واقع علاقے ميں فوج نے آپريشن کرکے دہشت گردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر چھاپہ مارا اور وہاں سے بہت بڑي مقدار ميں ہھتيار ضبط کئے اور متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ـ فوج نے شمال مشرقي صوبے حسکہ، مشرقي صوبے دير الزور اور مغربي صوبے حماہ ميں بھي آپريشن کئے جن ميں بہت سے دہشت گرد مارے گئے -
ہلاک ہونےوالوں مصري، سوڈاني اور سعودي شہريت رکھنے والے دہشت گرد بھي شامل ہيں ـ شامي فوج نے شمال مشرقي صوبے ادلب کے کچھ قريوں ميں بھي النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن ميں کئي ٹھکانے تباہ ہو گئے اور دہشت گردوں کے اسلے کا ذخيرہ ضبط کرليا گيا۔
.......
/169