ابنا: بحث کے آغاز سے قبل نئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے اور بیدار اور مضبوط پارلیمنٹ کامیابی کو یقینی بنا سکتی ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ اگلے کچھ دنوں میں گیارہویں حکومت کی کابینہ واضح ہو جائے گی اور عظیم خدا کی مدد سے نئی حکومت کام شروع کر دے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ مجوزہ وزراء کے تجربات نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ مذاکرات ایک مثالی عمل ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ مجوزہ وزراء سے بہت سے سوال واضح طور سے پوچھے گئے، بہت سی معلومات کے تبادلے ہوئے اور بہت سی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن وزراء کے ناموں کو پیش کیا گیا ہے وہ گھنٹوں کے غور و فکر اور بات چیت کا نتیجہ ہے۔
.......
/169