11 اگست 2013 - 19:30
صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: لبنان کے اخبار السفیر کے مطابق تحریک حماس کے سینئر رکن موسی ابومرزوق اور تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ رمضان شلح نے آج حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

ان رہنماوں نے سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں صہیونی ریاست کے ساتھ ساز باز کے مذاکرات کو بے سود قراردیا۔

اس ملاقات میں علاقے کے حالات اور مزاحمتی تنظیموں کے کردار جیسے مسائل کا جائزہ لیا گيا۔

.......

/169