ابنا: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اعلی کمانڈر بریگيڈیر علی رزمجو نے کہا ہے سپاہ پاسداران کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے لیکر اروند ندی تک خلیج فارس میں امن قائم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ نے خلیج فارس کے ساحلوں پر اپنی طاقت کا سکہ جما رکھا ہے۔ بریگیڈیر علی رزمجونے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے پاس سیکڑوں میزائيل بوٹ اور ٹارپیڈو کی حامل کشتیاں ہیں اور ہم نے اپنی طاقت اور فوجی مشقوں سے خلیج فارس میں امن قائم کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلیج فارس میں اپنی توانائيوں میں اضافہ کرکے انقلاب اور امن و استحکام کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور وہ اس علاقے میں کشیدگي نہیں پھیلانا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اپنی ڈیٹیرینٹ توانائياں بڑھا رہا ہے لیکن اگر دشمن نے ایرانی ساحلوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے سپاہ اسلام کا زبردست جواب ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450678
سپاہ پاسداران کی بحریہ کے اعلی کمانڈر بریگيڈیر علی رزمجو نے کہا ہے سپاہ پاسداران کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے لیکر اروند ندی تک خلیج فارس میں امن قائم کررکھا ہے۔