ابنا: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں بدامنی اور دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈی آئی خان جیل پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے یہ بات چارسدہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امن افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، جبکہ افغانستان میں امن قائم ہوگا تو پاکستان میں بھی دہشتگردی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں، طالبان کیساتھ مذاکرات کی کوشش ناکام ہونے کے بعد زبردست آپریشن ہونا چاہئے۔......./169
10 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450594
اے این پی کے سربراہ کا چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈی آئی خان جیل پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔