ابنا: کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کا کہنا ہے کہ کورنگی سے برآمد ہونے والا بارودی مواد مفتی جاوید نے تیار کیا تھا۔ کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر دو ملزمان کاشف اور عرفان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 30 جولائی کو کورنگی سے برآمد ہونے والے ایک درجن سے زائد بم اور 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد لشکر جھنگوی کے مفتی جاوید نے تیار کیا تھا۔ حراست میں لیا گیا کاشف مبینہ دہشتگرد مفتی جاوید کا بیٹا جبکہ عرفان بہنوئی ہے۔......./169
10 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450590
ملزماں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 30 جولائی کو کورنگی سے برآمد ہونیوالے ایک درجن سے زائد بم اور 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد لشکر جھنگوی کے مفتی جاوید نے تیار کیا تھا۔ حراست میں لیا گیا کاشف مبینہ دہشتگرد مفتی جاوید کا بیٹا جبکہ عرفان بہنوئی ہے۔