ابنا: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی نمائش چورنگی پر موجود امام بارگاہ شاہ خراسان کے قریب کھڑی مشکوک موٹرسائیکل میں بم کی اطلاع پر سیکورٹی اداروں میں کھلبلی، پولیس طلب کرلی گئی، گرومندر سے امام بارگاہ علی رضا (ع) تک کا راستہ ٹریفک کے لئے بند کرکے سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو اطلاع دی تھی نمائش چورنگی پر امام بارگاہ شاہ خراسان کے قریب کھڑی موٹر سائیکل KCK 4030 میں بم نصب ہے، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا بعد ازاں بم اسکواڈ نے مذکورہ موٹر سائیکل کو چیک کرکے اسے کلیر قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ شہر کراچی میں عید کے دنوں شدید دہشتگردی کا خطرہ ہے، خفیہ اداروں کی جانب سے جاری مراسلہ میں پولیس کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔......./169
10 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450589
واضح رہے کہ شہر کراچی میں عید کے دنوں شدید دہشتگردی کا خطرہ ہے، خفیہ اداروں کی جانب سے جاری مراسلہ میں پولیس کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔