10 اگست 2013 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاون میں ہوٹل پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ان میں سے دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ لسبیلہ میں دو گروہوں میں ذاتی رنجش کی بنا پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے لسبیلہ سے گارڈن جانے والا روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دیا۔اسی دوران گاررڈن سگنل پر ایک خاتون نا معلوم گولیوں کا نشانہ بن گئی۔ اْدھر اورنگی ٹاون میں دومختلف واقعات میں موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
.......

/169