10 اگست 2013 - 19:30
بھاتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری

راولپنڈی …بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ سیکٹر میں پکھلیاں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ فائرنگ کی ، جس سے بارڈرز پر ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ابنا: عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آج صبح پاکستانی رینجرز چیک پوسٹ پربلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بارڈرز پر کشیدگی کی صورتحال کئی دنوں سے برقرارہے ، یہ سلسلہ تب شروع ہوا جب بھارت کی طرف سے پاکستان پر الزام لگا گیا کہ اس کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں ، پاکستانی حکام کی تردید کے باوجود بھارت کی طرف سے کسی بھی موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ، بھارتی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان مخالف تقاریر ہوئیں ،نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ بھی ہوا ، لیکن پاکستان کی طرف سے تحمل مزاجی کے باوجود بھارتی جارحیت رکنے کانام نہیں لے رہی۔

.......

/169