9 اگست 2013 - 19:30
یمن میں امریکی ڈرون حملے، ۱۴ دھشتگرد ہلاک

یمن میں امریکہ کے تین ڈرون حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا:  العربیہ نیوز ایجنسی کے مطابق یمن میں امریکہ کے تین ڈرون حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پہلا حملہ صوبہ مارب میں شدت پسندوں کی دو گاڑیوں پر ہوا۔ اس حملے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسرا حملہ صوبہ حضراموت میں کیا گیا جس میں کم از کم تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یمنی حکام کے مطابق پہلے حملے میں ہلاک ہوئے پانچ افراد کا تعلق یمن سے ہے جبکہ ایک کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ امریکہ نے پچھلے دو ہفتوں میں یمن میں پے در پے ڈرون حملے کیے ہیں جن میں کم از کم تیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں کی مدد اور سکیورٹی اطلاعات کی معاونت حاصل ہے۔ سعودی عرب ایک طرف سے القاعدہ دہشت گردوں کی مدد کررہا ہے اور دوسری طرف القاعدہ کو امریکہ سے پٹوا رہا ہے۔ امریکہ بھی بعض جگہ القاعدہ کی مدد اور بعض جگہوں پر القاعدہ کی پٹائی کررہا ہے متضاد عمل امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲