ابنا: روس کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف مغرب کے دوہرے رویے این پی ٹی معاہدے کے خلاف ہیں۔ استانسلاو ایوانف نے جو ماسکو میں اقتصاد اور عالمی تعلقات کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر رکن ہیں کہا کہ مغربی ممالک صیہونی حکومت کے جنگي ایٹمی پروگرام کےبارے میں کچھ نہیں کہتے جس کے پاس دو سو سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ روس کے اس معروف تجزیہ کار نے ایران کی صعنتی اور ایٹمی تنصیبات پر امریکہ، مغربی ملکوں اور صیہونی حکومت کے سائبرحملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سنٹری فیوج مشینوں پر حملہ کرنے کےلئے صیہونی حکومت نے اسٹاکس نیٹ نامی وائرس تیار کیا تھا اور اس میں امریکہ کی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی نے بھی اسرائيل کا ساتھ دیا تھا۔ واضح ہے امریکہ اور صیہونی حکومت نیز امریکہ کے اتحادی ممالک ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایران پر طرح طرح کے الزام لگاتے رہتے ہیں۔ ایران ان الزاموں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450323
روس کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف مغرب کے دوہرے رویے این پی ٹی معاہدے کے خلاف ہیں۔