8 اگست 2013 - 19:30
پائلٹ اور معاون پائلٹ اغوا، لبنانی حکام سے بات چیت

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے لبنان میں اغوا ہونے والے ترکی کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی صورت حال کے بارے میں لبنانی حکام سے بات چیت کی ہے

ابنا: ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے لبنان میں اغوا ہونے والے ترکی کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کی صورت حال کے بارے میں لبنانی حکام سے بات چیت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق احمد داؤد اوغلو نے آج لبنان کے وزیراعظم تمام سلام پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ترکی کے پائلٹ کے اغوا کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ رات ترکی کے ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ ہوائی اڈے سے ہوٹل جا رہے تھے۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲