8 اگست 2013 - 19:30
پاکستان؛ دو دھشتگردانہ دھماکے، ۴ شیعہ شہید

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں واقع مسجد و امام بارگاہ حضرت علی علیہ السلام میں ایک خود کش حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں واقع مسجد و امام بارگاہ حضرت علی علیہ السلام میں ایک خود کش حملہ آور سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہمارے نمائندے کے مطابق مسجد علی بن ابی طالب میں نمازعید کے اختتام پر جب نمازی باہر آ رہے تھےتو ایک خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی اور خود کش جیکٹ کو اڑانے کی کوشش کی لیکن جیکٹ نہ پھٹی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا،تاہم اس واقعے میں ایک شیعہ محافظ سید امین حسین کی شہادت بھی واقع ہو گئی۔ واقعے میں تین سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ابنا کے نامہ نگار کے مطابق ادھر پاراچنار میں بھی سپاہ صحابہ نے ایک کار بم دھماکہ کر کے تین شیعہ افراد جواد علی، رمدان علی اور ایک ۱۲ سالہ نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲