8 اگست 2013 - 19:30
کوئٹہ، فاروقیہ تبلیغی مرکز میں فائرنگ 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تبلیغی مرکز میں فائرنگ کے واقعہ میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تبلیغی مرکز میں فائرنگ کے واقعہ میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر جامعہ فاروقیہ میں جونہی نماز عید ختم ہوئی اور نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے تو اچانک پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور ان کے گارڈز پر فائرنگ کر دی اس اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا جس کی زد میں آ کر نمازیوں اور سابق وزیر کے گارڈز سمیت بارہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم معجزانہ طور پر سابق وزیر اس حملہ میں محفوظ رہے۔ بظاہر حملے میں سابق وزیر علی قدد جتک کو نشانہ بنایا گيا تھا۔ واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول اور کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تاحال بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹیئرکور نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲