6 اگست 2013 - 19:30
فرانس، تہران سے تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہشمند

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ فرانس کے تعلقات میں مزید فروغ کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ابنا: تہران میں فرانس کے سفیر برونو فوچر نے ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی سے تہران میں ملاقات کے دوران ایران کے نئے صدر ڈاکٹر روحانی کے نام  فرانسیسی صدر کا پیغام دیا۔اس پیغام میں فرانس کے صدر نے ڈاکٹر روحانی کو 14 جون کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئ ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ تہران- پیرس کے تعلقات میں نئے ابواب کا اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ایران کے نائب وزیر خارجہ علی اصغر خاجی نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران اور پیرس اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور علاقے میں امن و استحکام کو مزید بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔

.......

/169