6 اگست 2013 - 19:30
افغان انتخابات ملک کا مستقبل معین کرے گا

روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسط ایشیا کے سیاسی حالات، افغانستان میں 2014 میں ہونے والے انتخابات پر منحصر ہوگا۔

ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگو نے روم میں اٹلی کے وزیر دفاع کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شائیگو کا کہنا تھا کہ ابھی یہ سمجھنا مشکل ہے کہ افغانستان میں انتخابات کیسے ہونگے، وہ کس قدر شفاف  اور غیر جانب دار ہوں گے تاہم یہ انتخابات افغانستان کےمستقبل پر منحصرہوگا۔انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ افغانستان کے انتخابات کا انحصار اس ملک کے مستقبل پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان اور قرقیزستان بھی سیکورٹی اور سلامتی کو لے کر پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان سے 2014 میں اتحادی فوجوں کے نکلنے کا منصوبہ ہے تاہم امریکا چاہتا ہے کہ اس کے فوجی افغانستان میں اس مدت کے بعد بھی تیعنات رہیں۔

.......

/169