ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں اٹلی کے نائب وزیر خارجہ لاپوپیسٹلی سے ملاقات میں کہا کہ ایران ایک بڑا ملک ہے جس کا سیاسی نظام، دینی جمہوریت پر استوار ہے اور ہمارے قومی مفادات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ علاقے میں امن و استحکام قائم رہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مغرب ان موقعوں سے فائدہ اٹھا کر ایران کے بارے میں خود مختاری سے فیصلہ کرے گا کیونکہ ایران، علاقے کی بڑی طاقت ہے اور سب سے زیادہ مستحکم ملک ہے اور اس کےپاس انرجی کے عظیم ذخائر موجود ہیں نیز عظیم منڈی اور ٹرانزیت کا بہترین راستہ ہے۔وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے کہا کہ اٹلی کو تہران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کی کوشش کرنی چاہیئے اور تہران دوطرفہ امور میں تعاون کرنے کےلئے مکمل طرح سے آمادہ ہے اور علاقے کے مسائل جیسے عراق و افغانستان میں بھی مسائل حل کرنے میں مدد کرے گا۔اٹلی کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ علاقے کے مسائل کے بارے میں اٹلی کے نظریات ایران کے نظریات سے قریب ہیں اور روم ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور تعاون میں فروغ لانے کاخواہاں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449685
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ ایران علاقے میں امن و استحکام کاخواہاں ہے۔