6 اگست 2013 - 19:30
ارجنٹینا میں عمارت کے اندر گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ، ۸ ہلاک

ارجنٹینا کے شہر روزاریو (Rosario) میں دس منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔

ابنا: ارجنٹینا کے شہر روزاریو (Rosario) میں دس منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق یہ دھماکہ 10 منزلہ عمارت کی نچلی منزل میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے عمارت کے سامنے کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار عمارت اور ملبے میں پھسنے افراد کو نکالنے میں مشغول ہوگئے۔ متاثرہ علاقے کے رہنے والوں کے مطابق دھماکے سے پہلے گیس کی سخت بو آ رہی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲