ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے جوہری رویہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس بات پر پوری طرح متفق ہے کہ تہران کے ایٹمی موضوع کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔انہوں نے روم میں کہاکہ ہمیں اسے دوسری مسائل کی طرح حل کرنے کی ضرورت ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا کہ ایران کی قابل قدر تجاویز کی حمایت کرنا ناگزیر ہے۔روسی وزیر خارجہ نے گروپ 5 +1 کے دیگر ارکان سے نئے ایرانی انتظامیہ کے رویہ کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ ایرانی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد پہلی بار کل ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے جوہری توانائی کے پروگرام کے موضوع پر سنجیدہ مذاکرات کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہم وقت ضائع کیے بغیر بامعنی اورسنجیدہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں اور اگر ہمارے سامنے والا فریق بھی اسی طرح تیار ہو تو ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقوں کی تشویش مذاکرات سے دور کی جا سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449593
روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے جوہری رویہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اس بات پر پوری طرح متفق ہے کہ تہران کے ایٹمی موضوع کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔