ابنا: جمہوریہ آذربایجان کے اسپیکر نے کل تہران میں صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صدر جناب حسن روحانی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ملکون کےساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں جمہوریہ آذربایجان کے اسپیکر اکتای اسد اف نے دونون ملکوں کی ثقافتی تاریخی اور علاقائي توانائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ایران اور آذربائجان کا تعاون دونوں ملکوں سمیت علاقے کے دیگر ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں موثر واقع ہوسکتا ہے۔ اس ملاقات میں صدر ڈاکٹر روحانی نے دونوں ملکوں کے دوستانہ پارلیمانی تعلقات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ تعاون مشترکہ اھداف کے صول اور دونوں قوموں کےلئے خیر و برکت کا سبب بن سکتا ہے۔ آذربائجان کے اسپیکر نے ایران کی قوم اور حکومت کے لئے اپنے صدر کی نیک تمناوں کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ آذربايجان کی پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے مشترکہ اھداف کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے آذربايجان کے اسپیکر صدر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے تہران آئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449206
جمہوریہ آذربایجان کے اسپیکر نے کل تہران میں صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔