ابنا: ایران کی انسان دوستانہ مدد بانٹنے کا پروگرام، کل سے شروع ہوا ہے اور یہ عمل شام میں رہنے والے ان فلسطینیوں کے درمیان انجام پا رہا ہے جنہیں عارضی کیمپوں اور مراکز میں رکھا گیا ہے۔ایران کی انسان دوستانہ مدد ان فلسطینیوں کے درمیان بھی تقسیم کی جا رہی ہے جو شام میں لڑائی کی وجہ سے لبنان چلے گئے ہیں۔گزشتہ 28 ماہ کے دوران جب سے شام میں بحران شروع ہوا ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں رہنے والے فلسطینیوں کے لئے بارہا انسان دوستانہ مدد بھیجی ہے۔ فلسطین کے ایک سرگرم عمل کارکن خالد عبدالمجید نارواي نے تمام اسلامی اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح فلسطینیوں کی مدد کریں۔انہوں نے کچھ عرب حکومتوں بالخصوص خلیج فارس کی بعض پڑوسی حکومتوں کی مذمت کی اور کہا کہ اگر یہ حکومتیں مزاحمت کے خلاف سازش کرنا چھوڑ دیں تو فلسطین کی اراضی کی آزادی اور ایک فلسطینی ملک کی تشکیل کا عمل ممکن ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449193
ایران کی انسان دوستانہ مدد شام میں رہنے والے فلسطینیوں کے درمیان تقسیم کی جا رہی ہے۔