4 اگست 2013 - 19:30
شام کے بحران کا حل جنگ نہیں گفتگو ہے: بشار الاسد

شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے شفاف مذاکرات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: بشار اسد نے شام کے سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل صرف پارٹیوں کے درمیان مذاکرات سے نکل سکتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ شامی عوام کے علاوہ کوئی بھی اس ملک کے بحران کو حل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد شام کے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس وقت اس ملک کے بحران کی حقیقت، عالمی رائے عامہ کے سامنے پہلے سے زیادہ واضح گئی ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام نے،خواہ وہ جس مکتب سے بھی تعلق رکھتے ہوں شام کے بحران کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج شام کی جنگ ہم وطنوں اور دشمنوں اور اسی طرح حکومت اور ان لوگوں کے درمیان ہو رہی ہے جو قانون سے باہر ہو گئے ہیں۔
بشار اسد نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران دہشت گردوں نے ملک میں جو جرائم کئے ہیں اور ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھ ہی شام کے صدر نے اس ملک کی فوج اور عوام کی مزاحمت کی قدردانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲