4 اگست 2013 - 19:30
شام کے تل الابیض گاوں میں ۱۲۰ بچوں اور ۳۳۰ عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام

شام میں سر گرم دھشتگردی گروہ جبہۃ النصرہ نے شہر ’’حسکہ‘‘ کے مضافات میں واقع تل الابیض گاوں پر حملہ کر کے ۱۲۰ بچوں اور ۳۳۰ عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کے ایک اور دردناک اور وحشیانہ اقدام کی خبر شوسل نٹورک پر شائع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جبہۃ النصرہ نے شہر حسکہ کے مضافات میں واقع تل الابیض گاوں پر حملہ کر کے ۱۲۰ بچوں اور ۳۳۰ عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام کر دیا ہے۔اس کرد نشین گاوں تل الابیض میں عام شہریوں کا قتل عام اس وقت ہوا جب گاوں کے رہنے والے جوانوں نے دھشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے سرحد پر واقع کرد نشین علاقوں میں جبہۃ النصرہ اور کرد مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں جبہۃ النصرہ کے ۱۲ افراد ہلاک ہوئے۔یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جبہۃ النصرہ نے کردوں کے ان علاقوں پر محاصرہ کر کے ۲۰۰ افراد کو اغوا کر لیا تھا۔   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲