3 اگست 2013 - 19:30
غزہ پٹی میں ایران کی جانب سے تیسری افطاری+تصاویر

اس سال بھی گزشتہ دو سالوں کی طرح ایران کے مہمان نواز اور مسلمان دوست عوام کی امداد سے عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ پٹی میں فسلطین کے مظلوم عوام کو افطاری دی گئی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعہ کے دن غزہ پٹی میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عظیم الشان مظاہروں کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فلسطین کی نسبت حمایت کا ایک اور نمونہ دیکھنے کو ملا جو ایران اور فلسطین کے گہرے باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔غزہ پٹی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ’’جمعیۃ ائتلاف لاجل الخیر‘‘ کے ذریعے اس علاقے کے ۸۰۰ مظلوم عوام کو افطاری کروائی گئی۔اس سنت حسنہ اور کار ثواب میں صرف ایرانی عوام نے شمولیت اختیار کی جبکہ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا جو محض انسان دوستی اور مسلمان دوستی کے پیش نظر انجام پایا۔

’’جمعیت ائتلاف‘‘ نے افطاری کے اس مراسم میں ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: غزہ کے لوگ ہر گز ایران اور ایرانی عوام کی امداد اور محبتوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اور قدس کے دن ہم سب کے لیے یہ پیغام ہے کہ قدس کی آزادی اور غاصب صہیونی ریاست کی نابودی کا مسئلہ اسلامی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے اور اندرونی اختلافات اور جزئی مسائل مسلمانوں کو اصلی دشمن سے غافل نہ کر دیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایسے حالات میں فلسطین کی حمایت کر رہا ہے کہ عالمی استکبار کی جانب سے اسے شدید اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲