3 اگست 2013 - 19:30
جنرل السیسی کا امریکہ سے اخوان المسلمین پر دباو ڈالنے کا مطالبہ

امریکی ایماء پر مصر میں آمریت مسلط کرنے والے مصری فوج کے جنرل عبدالفتاح السیسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

ابنا: امریکی ایماء پر مصر میں آمریت مسلط کرنے والے مصری فوج کے جنرل عبدالفتاح السیسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔امریکی اخبار کو انٹرویو میں مصری فوج کے سربراہ جنرل السیسی نے کہا ہے کہ امریکا نے مصری عوام کو تنہاچھوڑ دیا ہے، مصری عوام امریکا کے اس روّیے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا صدارتی انتخابات میں کھڑے ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔جنرل عبدالفتاح السیسی نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اخوان المسلمین پر دباوٴ بڑھائے۔قابل ذکر ہے کہ مصر میں اس ملک کی فوج کی جانب سے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کے بعد سے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں اس ملک کے عوام کا احتجاج بدستور جاری ہے اور مصری عوام اور فوج کے درمیان جاری جھڑپوں میں ابتک سینکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲