ابنا: افغانستان کے صوبے ننگرھار میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی شدید لڑائي میں 20 سے زائد پولس اہلکار اور70 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے ہیں ۔ یہ لڑائي اس وقت ہوئي جب سینکڑوں طالبان نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع شہرزاد ميں افغان پولس اور فوجی دستوں پر حملہ کردیا حملے ميں 22 پولس اہلکار اور درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے ۔ یہ لڑائي پانچ گھنٹے تک جاری رہی ۔ اس سے قبل جمعے کے دن صوبۂ بادغیس میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں تین فوجی اہلکار مارے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448116
افغانستان کے صوبے ننگرھار میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی شدید لڑائي میں 20 سے زائد پولس اہلکار اور70 سے زائد طالبان ہلاک ہوئے ہیں