ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کے رواج سے دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق سید محمد حسینی نے آج مشہد مقدس میں رضوی آرٹس فاؤنڈیشن میں ایک تقریب میں کہا کہ اگر عشق اھل بیت علیھم السلام معرفت کے ساتھ ہو تو اس کی قدر بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس طرح ائمہ اطہار علیھم السلام کی شناخت و معرفت میں موثر واقع ہوتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں صحابی رسول حضرت عمار یاسراور اویس قرنی رضی اللہ عنہما کے روضوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے عشق اھل بیت کو نشانہ بنارکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کے مرقدوں اور روضوں کی بے حرمتی کر کےاھل بیت علیھم السلام کےعشق کو نشانہ بنایا ہے اور اسے ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ ہرگز اپنے مذموم ھدف تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا دہشتگردوں کے اقدامات کا الٹا اثر ہوگا کیونکہ وہ مسلمانوں سے ان کا عشق نہیں چھین سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447552
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت سید محمد حسینی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کے رواج سے دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے۔