31 جولائی 2013 - 19:30
حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ملت بحرین کی جدوجہد پر علماء کی تاکید

علماء بحرین نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے ملت بحرین کی جدوجہد پر تاکید کی ہے۔

ابنا:  فارس نیوز کے مطابق علماء بحرین نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ ملت بحرین اپنا حق خود اردیت حاصل کرنے اور حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گي۔ اس بیان میں آیا ہےکہ انقلابی قوم کے خلاف تشدد آمیز پالیسیوں سے حالات مزید پیچيدہ ہوجائيں گے۔ علماء بحرین کے بیان میں آیا ہے کہ ملت بحرین نے اصلاحات، عدل وانصاف اور جمہوریت کی بحالی نیز قانون کی بالادستی اورآزادی و شرافت مندانہ زندگي کے حصول کے لئے کہ جس پراسلام تاکید کرتا ہے اپنی پرامن تحریک شروع کی ہے۔
علماء بحرین کے بیان میں آیا ہےکہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت تحریک تمرد سے خوفزدہ ہے اور14اگست کو ملت بحرین کے مظاہروں پر پابندی لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
 قابل ذکرہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲