ابنا: شب قدر کي موقع پر دعائيہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائيل کي اشتعال انگيزيوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري طرح تيار ہے- سيد حسن نصراللہ نے امام خميني رح کي جانب سے جمعتہ الوداع کو عالمي يوم القدس قرار ديئے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے حالات کے پيش نظر فلسطين کي امنگوں کے حامي لوگوں کي جانب سے اس دن کو بھرپور طريقے سے منانا اتنہائي اہم ہے-
واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے باني حضرت امام خميني رح نے فلسطين کے مظلوم عوام کي حمايت اور مسلہ فلسطين کو اجاگر کرنے کي غرض سے انيس سو اسي ميں ماہ مبارک رمضان کے آخري جمعے کو عالمي يوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کيا تھا-
ساري دنيا کے مسلمان امام خميني رح کي آواز پر لبيک کہتے ہوئے ہرسال ماہ مبارک کے آخري جمعے کو يوم القدس مناتے اور ان موقع پر نکانے جانے والے جلوسوں ميں بھرپور طريقے سے حصہ ليکر بيت المقدس کے ساتھ اپني يکجہتي کا اعلان کرتے ہيں-
.......
/169