31 جولائی 2013 - 19:30
سعودی عرب میں جاری بحران کا واحد راہ حل عوام کو حق خود ارادیت دینا

سعودی عرب میں الشرق انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے سعودی عرب میں جاری بحران کا واحد راہ حل عوام کو حق خود ارادیت دینا ہے۔

ابنا: سعودی عرب میں الشرق انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے سعودی عرب میں جاری بحران کا واحد راہ حل عوام کو حق خود ارادیت دینا ہے۔ احمد الربح نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب بالخصوص مشرقی علاقوں کے بحران کو ختم کرے کی واحد راہ یہ ہے کہ عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تا کہ وہ سیاسی عمل سے اپنے مسائل حل کرسکیں۔ الشرق انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ نے مشرقی شہر العوامیہ میں مظاہرین پر آل سعود کے کارندوں کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ تین برسوں سے اس علاقے میں مظاہرے ہورہے ہیں اور آل سعود اس علاقے کا انتظام چلانے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حق خود ارادیت دینے سے پارلیمانی انتخابات کرائے جاسکتے ہیں، آئين کی تدوین ہوسکتی ہے اور شہری واور دیہی کونسلیں قائم کی جاسکتی ہیں۔ احمد الربح نے کہا کہ آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیون سے عوام کی تحریک ختم نہیں ہوگي اور الشرقیہ علاقے میں جو احتجاج ہورہا ہے وہ بھی جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲