ابنا: امریکہ میں بلیک ایجنڈا ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ مصر میں انتھا پسند وہابی تکفیری ٹولوں کی حمایت کرکے ان کی پوزیشن مستحکم بنارہا ہے۔ بیلیک ایجنڈا ویب سائٹ کے ایک صحافی اور تجزیہ نگار گلن فورڈ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ مصر کےبحران کو مصر میں اپنی فوجیں تعینات کرنے کا مناسب موقع سمجھتا ہے اور اس کام کے لئے اسے وہابی ٹولے کی حمایت کی ضرورت ہے۔ فورڈ نے کہاکہ انتھا پسند وہابی تکفیری ٹولہ مصرمیں بدامنی پیدا کرکے امریکہ کی فوجی موجودگي کی زمیں ہموار کررہا ہے۔ ادھر ایک اور سیاسی مبصر ایڈورز کوریگن نے انکشاف کیا ہےکہ مصر کے تعلق سے امریکہ کے تمام اقدامات صیہونی لابیوں کے زیر اثرانجام پارہے ہیں۔ کوریگن نے کہا کہ امریکہ میں یہودی اور صیہونی عیسائي حلقے امریکی حکومت پر مصر میں مداخلت کرنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447428
امریکہ میں بلیک ایجنڈا ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ مصر میں انتھا پسند وہابی تکفیری ٹولوں کی حمایت کرکے ان کی پوزیشن مستحکم بنارہا ہے۔