31 جولائی 2013 - 19:30
ایران کی امت اسلامی کے اتحاد اور ملت فلسطین کی حمایت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سارے مسلمانوں کو عالمی یوم قدس کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سارے مسلمانوں کو عالمی یوم قدس کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں عالمی یوم قدس کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ کی یاد گار قراردیا گيا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں امت اسلامی کے اتحادکی ضرورت اور ملت فلسطین کی استقامت کی حمایت پر تاکید کی گئي ہے۔ اس بیان میں ملت ایران اور دنیا کی تمام مسلمان اور آزاد ضمیر قوموں سے کہا گيا ہے کہ ایک بار پھر عالمی یوم قدس کے موقع پر سڑکوں پرنکل کر ملت فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت کریں۔یاد رہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے مسئلہ فلسطین کو قوموں کےذہنوں میں زندہ رکھنے کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم قدس قراردیا تھا۔درایں اثنا حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بھی ملت لبنان سے یوم قدس کے جلوسوں میں بھر پور شرکت کرنےکی اپیل کی ہے۔جبکہ بحرین میں چودہ فروری کی تحریک نے بیان جاری کرکے ملت فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی غرض سے عالمی یوم قدس کے مظاہروں میں بھرپور شرکت پر تاکید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲