30 جولائی 2013 - 19:30
سعودی عرب میں مظاہرین اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپیں

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز کی صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئي ہے۔

ابنا؛ سعودی عرب کی سکورٹی فورسز کی صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئي ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ سعودی سکیورٹی فورسز کو مطلوب تئیس افراد کی فہرست میں شامل عباس المزرع کی گرفتاری میں ناکامی کے بعد ہوئي۔ سعودی عرب کی پولیس نے عباس المزرع کے گھر کا محاصرہ کر کے اس پر دھاوا بول دیا لیکن وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ سعودی پولیس نے اس چھاپے میں ناکامی کے بعد المزرع کے گھر والوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲