ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف بینظیر قتل کیس میں آج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان میں مقدمے کی نقول تقسیم کی گئیں عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب پرویز مشرف کی جانب سے اکاؤنٹس اوراثاثوں کی بحالی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست پرآج عدالت نے بینک اکاؤنٹس اور منجمداثاثے بحال کرنے کا حکم جا ری کردیا۔تاہم بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے کہ پرویز مشرف ان دنوں کئی مقدمات میں زیر حراست ہیں اور سیکیورٹی خدشات کی بنا پر انہیں نہ فقط عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا بلکہ انھیں ان کے گھر میں رکھکر ان کے گھر (فارم ہاوس) کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
.......
/169