ابنا: آسٹریا کے وزیر خارجہ مایگل اسپیندلگر نے کہا ہےکہ شام کے دہشتگردوں کےلئے ہتھیارں بھیجنے کا فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔ حال ہی میں یورپی یونین نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں گے لئے ہتھیار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر سرکاری گروہوں کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل عالمی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فرانس اور برطانیہ نے یورپی یونین کو مجبور کیا ہے کہ وہ شام مین سرگرم عمل دہشتگردوں پر ہتھیاروں کی ترسیل پر عائد پابندی ہٹادے۔ انہوں نے اس بات پر بھی ناراضگي کا اظہار کیا کہ برطانیہ اور فرانس عالمی بحرانوں کے حل کے لئے یورپی یونین کےاصولوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کابحران صرف مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲